ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلے ترامیم کی نذر ہوگئے 

3 Oct, 2024 | 04:30 PM

 درنایاب:ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس کے فیصلے ایل ڈی اے افسران ترامیم کی نذر ہوگئے۔۔افسران کی کنفیوژن کے باعث اتھارٹی میں کلیئر ہونیوالے 3فیصلے بعد میں روک لئے گئے۔
گورننگ باڈی کا اجلاس 13 ستمبر کو ہوا تھا ۔میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے تھے۔ اجلاس کے بعد انیس روز تک صرف منٹس آف میٹنگ تیار کرکے ترامیم کرانے پر زور دیا جارہا ہے ۔ اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں کے باعث ایل ڈی اے کے امور شدید متاثر ہیں ۔ ایل ڈی اے افسران کی کنفیوژن کے باعث اتھارٹی میں کلیئر ہوجانے والے تین فیصلے بعد میں روک لئے گئے ۔

واسا ملازمین کو ایل ڈی اے طرز پر الاؤنس دینے کا فیصلہ کرکے بعد میں کمیٹی پر ڈال دیا گیا ۔ ایل ڈی اے سٹی کے ڈیفر ہونے والے ایجنڈے کو سرے سے غائب کردیا گیا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر سمیت ذمہ دار افسران کے متعدد اجلاس بھی نتیجہ خیز رہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی کے سپیشل فیچرز ریٹس کے ایجنڈے کو بھی منظور کرکے سی ایم ہاؤس نے روک دیا ۔ حکام کا مؤقف ہے ایک سے دو روز میں گورننگ باڈی کے منٹس سائن ہوجائیں گے 

مزیدخبریں