محکمے میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں؛وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب

3 Oct, 2024 | 04:23 PM

درنایاب : ایل ڈی اے میں سائلین کو رشوت ستانی سمیت غیر ضروری التوا کے معاملات پر وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد نے زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کردیا ۔
سٹی فور ٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کا کہنا تھا کہ ادارے کے آٹومیشن سے ہی کرپشن پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت ایل ڈی اے کی سمت درست کرنے کے لیے بالکل کلیئرمائنڈڈ ہے ۔بیشتر افسران و ملازمین کی کرپشن کی شکایات بڑھ گئی ہیں ۔ میاں مرغوب احمد نے کہا کہ رواں ماہ سے ہی سائلین کے لئے کھلی کچہری لگانے کا اعلان کرتاہوں ۔ ایل ڈی اے کے مختلف ونگز کو خودکار سسٹم پر لارہے ہیں ۔ وائس چیئرمین کا کہنا ہے ایل ڈی اے رہائشی نقشوں کو آن لائن پراسیس کررہا ہے ۔ محکمے میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ۔ 

مزیدخبریں