گورنمنٹ اسکول میں شہد کی مکھیوں کا حملہ، اساتذہ سمیت 15 بچے زخمی

3 Oct, 2024 | 02:56 PM

ویب ڈیسک : فیصل آباد کے ایک گورنمنٹ اسکول میں شہد کی مکھیوں نے 15 افراد کو زخمی کردیا ۔ 

تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں (420 گ ب) کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں شہد کی مکھیوں کی جانب سے خوفناک حملہ کیا گیا، اسکول کے اندر لگے درخت پر موجود شہد کی مکھیوں نے اچانک کلاس روم میں موجود بچوں پر دھاوا بول دیا، مکھیوں کے کاٹنے کے بعد سکول میں بچوں کی چیخ و پکار شروع ہو گئی۔

مکھیوں کے کاٹنے سے اسکول اساتذہ سمیت 15 بچے زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ بچوں کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمی ہونے والے طلباء کی عمریں 6 سے 15 سال کے درمیان ہے۔

مزیدخبریں