ویب ڈیسک : نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 100 افراد لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی دریائے نائیجر میں ڈوبی، کشتی میں 300 افراد سوار تھے ، جو ایک مذہبی تہوار مکمل ہونے کے بعد واپس جارہے تھے، اسی دوران حادثہ پیش آیا ، کشتی ڈوبنے کے بعد کشتی میں سوار 300 افراد میں سے 100 لاپتا ہوگئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ کشتی مقامی طور پر لکڑی سے تیار کی گئی تھی جس میں 100 لوگوں کے سفر کرنے کی گنجائش تھی مگر جب کشتی روانہ ہوئی تو اس پر 300 لوگ سوار تھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔
کشتی حادثے میں ہلاکتوں سے متعلق اب تک متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں جن میں ایک مقامی اخبار نے کہا ہےکہ ڈوبنے والے 9 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ لوکل کونسل کے ایک رہنما نے 60 افراد کی لاشیں ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔