ریلوے حکام کا مسافروں کو نئی سہولت دینے کا فیصلہ

3 Oct, 2024 | 02:42 PM

سعیداحمد : ریلوے حکام کی جانب سے مسافروں کو نئی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

ریلوے حکام کے مطابق مسافر "پہلے ٹکٹ خریدیں، پیسے بعد میں دیں" پالیسی کے تحت ٹکٹیں لے سکیں گئے۔ پاکستان ریلوے نے جاز کیش کے ساتھ ملکر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جازکیش صارف ایک وقت میں 20ہزار روپے تک کی ٹکٹیں خرید سکے گا، صارف ٹکٹوں کے پیسے 3 ماہ تک جازکیش کو ہی جمع کروائے گا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ نجی کمپنی کی آفر کے بعد ریلوے حکام نے بھی منصوبے کی تکمیل کے لیے کام شروع کردیا۔

مزیدخبریں