ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پا ک،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

پا ک،انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

 ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے، پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

 دوسرے ٹیسٹ میچ کے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا ہوں گے،کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت تیسرے ٹیسٹ میں آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔