ہانیہ عامر کے نئے فوٹوشوٹ نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا، ویڈیو وائرل

3 Oct, 2024 | 12:34 PM

ویب ڈیسک:  پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے ایک مرتبہ پھر اپنے دلکش فوٹو شوٹ کی ویڈیو  شیئر کی ہے جس نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا ۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں کی فہرست میں ہوتا جو اپنی بہترین اداکاری اور دلکشی کے ساتھ ساتھ فینز کے ساتھ اچھے رویے سے بھی پیش آنے کے سبب مشہور ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں الگ پہچان رکھنے والی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر روایتی لباس میں ایک فیشن فوٹوشوٹ کی ویڈیو  شئیر کی ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت اور پُروقار نظر آ رہی ہیں، ان تصاویر میں انہوں نے روایتی جوڑوں کے ساتھ دلکش زیورات کا انتخاب کیا اور عمدہ میک اپ نے ان کی دلکش خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔

ہانیہ عامر اس ویڈیو میں آسمانی چمکتی دھمکتی لانگ فراک پہنی ہوئی ہیں، ہانیہ عامر نے ماتھے پرسفید موتیوں والی بندیاں، کانوں میں میچنگ بڑے بندے ہاتھ میں انگوٹھیاں اور جوڑے سے میچنگ پوٹلی ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے۔ ہانیہ عامر نے اس ویڈیو کو مزید دلکش بناتے ہوئے بھارتی گلوکار انوو جین کا مشہور گیت ’جو تم میرے ہو‘ لگایا۔

مداحوں نے ہانیہ کے نئے فوٹو شوٹ کو بے حد سراہا جبکہ ان کی ویڈیو پر لاکھوں لائکس اور ہزاروں تعریفی تبصرے کیے جا رہے ہیں، ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مداحوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں ہانیہ عامر ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ میں بطور ’شرجینا‘ اپنی بہترین اداکاری سے سب کے دل جیتتی نظر آرہی ہیں۔

مزیدخبریں