ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف 

لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو میں سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے ہزاروں کنکشز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کمپنی کے بیشتر سب ڈویژنز میں 5سے 7ماہ گزرنے کے باوجود بلنگ نہ کی جا سکی،بلنگ نہ ہونے سے صارفین کے ساتھ لیسکو کو لاکھوں یونٹس کے نقصان کا خدشہ ہے۔
کمپنی کی جانب سے بلنگ نہ ہونے سے امپورٹ ،ایکسپورٹ یونٹس کا تخمینہ نہ لگایا جا سکا،امپورٹ یونٹس کا ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو نقصان برداشت کرنا پڑا۔
ایکسپورٹ یونٹس کا ریکارڈ نہ ہونے سے صارفین کو بھی خسارہ برداشت کرنا پڑا۔
رواں ماہ لیسکو نے تمام کنکشنز کی بلنگ فیڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،فیڈنگ کی وجہ سے ہر سب ڈویژن کو امپورٹ کی مد میں لاکھوں یونٹس ملے۔امپورٹ یونٹس ملنے سے لیسکو کا لائن لاسز مرتب کرنے میں مدد ملے گی۔