ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل صارفین کیلئے اچھی خبر

ایپل صارفین کیلئے اچھی خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایپل کی جانب سے صارفین کے لئے جلد سستا ترین آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایپل آئی فون ایس ای (فورتھ جنریشن) کی تیاری پر کام کر رہا ہے، جسے آئندہ برس 2025ء میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

 اس نئے فون میں ایپل انٹیلی جنس نامی اے آئی ماڈل پر مبنی فیچرز بھی موجود ہو گا اور فیس آئی ڈی کے آپشن کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

 بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی فون ایس ای 4 کی باڈی آئی فون 14 کی طرح کی ہو گی، اس میں بھی ہوم بٹن نہیں ہو گا تاہم آئی فون 14 کے برعکس اس میں ایک 48 میگا پکسل کا کیمرا ہو گا۔

 یہ بھی پڑھیں : سکول اور کالجز کی بسوں پر بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے کی ہدایت

 خیال رہے کہ اس سے قبل ایپل نے ایس ای سیریز کا آخری اپ ڈیٹڈ فون 2022ء میں ایس ای 3 کے نام سے لانچ کیا تھا جس میں 12 میگا پکسل کا کیمرا تھا۔

 واضح رہے کہ فی الحال آئی فون ایس ای 3 (2022ء) ایپل کا سستا ترین فون ہے جس کی قیمت 429 ڈالرز ہے، تاہم مبینہ طور پر آئی فون ایس ای 4 کی قیمت اس سے کم ہونے کا امکان ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer