ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو ناچاقی ،باپ نے دودھ پیتا بچہ ماں سے چھین کر گھر سے نکال دیا

گھریلو ناچاقی ،باپ نے دودھ پیتا بچہ ماں سے چھین کر گھر سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: گھریلو ناچاقی میں باپ نے دودھ پیتا بچہ ماں سے چھین کر گھر سے نکال دیا، ماں نے بچے کے حصول کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی.

 نواں کوٹ کی رہائشی مریم ساجد نے گھریلو ناچاقی کے باعث اپنے دودھ پیتے بچے کے حصول کے لیے سیشن کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ خاتون روتی ہوئی سیشن کورٹ پہنچی اور فائز اسلم چودھری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔

مریم ساجد نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس کے شوہر نے ساس کے کہنے پر اسے گھر سے نکال دیا اور ایک سالہ بچے کو بھی اس سے چھین لیا۔ خاتون نے عدالت میں موقف اپنایا کہ کئی روز گزر چکے ہیں، میرا بچہ نہ جانے کس حالت میں ہوگا۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال کی عدالت نے نواں کوٹ پولیس کو فوری طور پر بچے کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔