ویب ڈیسک: کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جانے لگی، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہ اگست کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، منظوری کی صورت میں صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔