میانوالی: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

3 Oct, 2024 | 10:25 AM

 (ویب ڈیسک)میانوالی میں 2 اکتوبر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی،پولیس پر پتھراؤ، فائرنگ کرنے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 ترجمان پولیس کے مطابق مقدمہ 22 نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں 7 اے ٹی اے اور دیگر دفعات لگائی گئی ہیں، 10 افراد گرفتار ہیں اور نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو پنجاب کے 6 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی تھی۔

 
 

  
 
 

مزیدخبریں