ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بل گیٹس پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر

بل گیٹس پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 1991 کے بعد سے اپنی دولت کے حساب سے بل گیٹس پہلی بار امیر ترین افراد میں بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔
 مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست سے پہلی مرتبہ ابتدائی دس (ٹاپ ٹین) شخصیات سے پیچھے ہو گئے۔

1991 کے بعد سے اپنی دولت کے حساب سے بل گیٹس پہلی بار امیر ترین افراد میں بارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بین الاقوامی جریدے فوربس کے مطابق بل گیٹس کی دولت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ان کی ملینڈا فرینچ گیٹس سے 2021 میں ہونے والی طلاق ہے۔

دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی نئی فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر ایلون مسک، دوسرے پر لیری الیسن اور  تیسرے پر جیف بیزوس ہیں۔

اس فہرست میں چوتھے نمبر پر مارک زکربرگ، پانچویں پر برنارڈ آرنالٹ اینڈ فیملی، چھٹے نمبر پر ویرن بفیٹ، ساتویں نمبر پر لیری پیچ اور آٹھویں نمبر پر امانسیو اوٹیگا امیر ترین فرد ہیں۔