اگر باغ جناح چلے گئے تو ہماری شنوائی نہیں ہونی،نابینا افراد نے پھر دھرنا دیدیا

3 Oct, 2024 | 09:47 AM

( مائدہ وحید)نابینا افراد  نےحکومت کا فیصلہ رد کرتے ہوئے ایک بار پھر دھرنا دے دیا۔

 نابینا افراد کی جانب سے ایک بار پھر کلب چوک مال روڈ دھرنا دے دیا گیا نابینا افراد کی جانب سے روڈ کو بند کر کے برئیرز لگا دئیے گئے۔

 نابینا افراد کا کہنا ہے ہم اگر باغ جناح چلے جائیں گے تو ہماری شنوائی نہیں ہونی، حکومت بس ہمیں سی ایم ہاؤس سے اٹھانا چاہتی ہے لیکن ہم اپنا حق لیے بغیر کہیں نہیں جائیں گے۔
  قبل ازیں نابینا افراد نے عارضی طور پر 2دن کیلئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
نابینا افراد کے مطابق ڈی جی سوشل ویلفیئر سےگزشتہ رات مذاکرات کئے گئے تھے،ڈی جی سوشل ویلفیئر کی جانب سے 2دن کی مہلت مانگی گئی تھی جس پر نابینا افراد نے2دن کے لئے باغ جناح منتقل ہو نے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

 

مزیدخبریں