قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 6 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےے 3 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پابندی کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ نوٹیفکیشن میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتا ہے۔
عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔