ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے انتونیو گوتریس کا ملک میں داخلہ بند کر دیا

Israel vs Antonio Guterres, city42, Guterres bared , city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ملک میں داخلہ بند کر دیا۔

اسرائیل کے  وزیرخارجہ  کاٹز نے اتونیو گوتریس کو اسرائیل کا مستقل دشمن اور  ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے لیے ملک کے دروازے بند کر دیے۔

اسرائیل غزہ جنگ کے آغاز سے ہی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریس پر جانبداری کے الزامات عائد کرتا رہا ہے بلکہ یواین کے بعض اداروں کے حماس کی سرگرمیوں میں عملاً شریک ہونے اور حماس کے کارکنوں کو سہولیات فراہم کرنے کے الزامات بھی لگاتا رہا ہے۔ 

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے بیان میں اسرائیل کے  وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ جو کوئی بھی ایران کے اسرائیل پر حملے کی مذمت نہیں کر سکتا وہ اسرائیل میں داخل ہونے کا مستحق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوتیریس نے ابھی تک حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو ہونے والے قتل عام اور جنسی مظالم کی مذمت نہیں کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے شہریوں کا دفاع جاری رکھے گا اور گوتیریس کے ساتھ یا اس کے بغیر اپنے قومی وقار کو برقرار رکھے گا۔