ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی گرافی کے20 آرٹسٹوں کے کام کی خوبصورت نمائش

Calligraphy Art Exhibition, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  تخیل کولیکٹیو کیلی آرٹ اینڈ گیلری کے زیر اہتمام نمائش میں 20 شہروں سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کی زینت بنائے گئے۔

 اس منفرد نمائش میں ریزن سے تخلیق کئے گئے آرٹ کے خوبصورت فن پارے بھی شامل کئے گئے۔  بعض آرٹسٹوں نے خطاطی کے روایتی خط استعمال کرتے ہوئے فن پارے تخلیق کئے جبکہ بعض نے جدت اپناتے ہوئے  خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی شبیہوں کو  قرآنی آیات کی کیلی گرافی سے کینوس پر اُبھارا۔ 

تخیل کولیکٹیو کیلی آرٹ اینڈ گیلری کے زیر اہتمام اس نمائش کا  پیلاک میں اہتمام کیا گیا۔

مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 20 آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش میں رکھے گئے۔ اداکار راشد محمود نے آرٹسٹوں کے کام کو سراہا۔

ایگزیبیشن کے آرگنائزر علی حمزہ کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد کیلی گرافی کے  آرٹسٹوں کے کام کو فروغ دینا ہے ۔ وہ آن لائن تعلیم دیتے ہیں اور اس نمائش میں شریک سٹوڈنٹس کا تعلق چھوٹے شہروں سے ہے جہاں آرٹ ورک کی نمائش کے مواقع کم ملتے ہیں۔ 

شرکا  نے  آرٹسٹوں کے فن کو خوب سراہا۔

نمائش میں فن پارے پیش کرنے والے آرٹسٹ اور انکے والدین کو میڈلز سے نوازا گیا۔

تصاویر: احمر علی