بریسٹ کینسر پیدا کرنے والی خوفناک وجہ سامنے آ گئی

3 Oct, 2024 | 01:41 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  جدید انسانی زندگی کا بے سبب حصہ بنا لی جانے والی بعض عادات بریسٹ کینسر بننے کا سبب بن رہی ہیں۔ ان عادات سے چھٹکارا بریسٹ کینسر سے بچنے میں یقینی مدد دے سکتا ہے۔  

 دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں خواتین بریسٹ کے کینسر کی وجہ سے اذیت میں مبتلا رہتی ہیں اور جلدی وفات پا جاتی ہیں۔   بریسٹ کینسر  خواتین میں سب سے زیادہ  پائے جانے والے کینسر کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس کی وجوہات کے متلع ریسرچ جاری ہے۔ حال ہی میں ایک ریسرچ سے یہ پتہ چلا کہ پیک کر کے فروخت کی جانے والے کھانوں کی تیاری، محفوظ رکھنے اور پیکنگ میں استعمال ہونے والے بعض  سنتھیٹک کیمیکل برسٹ کینسر پیدا ہونے کی وجہ بن رہے ہیں۔ 

 ڈبہ بند خوراک کے ذریعے جسم میں خطرناک کیمیکلز کا داخل ہونا

فرنٹیئرز ان ٹوکسیکولوجی جرنل میں شائع ایک نئی تحقیق میں اس بات کو واضح کیا گیا کہ ممکنہ طور پر چھاتی کے کینسر کا باعث بننے والے 189 کیمیکلز یا کارسنوجنز  زیادہ تر فوڈ کانٹیک مٹیریل( ایف سی ایم) میں پائے جاتے ہیں جن کا استعمال فوڈ پیکیجنگ میں ہوتا ہے۔


فوڈ کانٹیک مٹیریل کیا ہے

فوڈ کانٹیک مٹیریل( ایف سی ایم) وہ مادے اور اشیا ہوتے ہیں جو فوڈ کی پیداواری پروسیسنگ، پیکیجنگ، اسٹوریج اور استعمال کے دوران براہ راست یا بالواسطہ رابطے میں آتے ہیں۔

محققین نے کھانے کی پیکیجنگ میں پائے جانے والے 40 کیمیکلز کو خطرناک قرار دیا ہے اور ان میں ممکنہ سرطان پیدا کرنے والی خصوصیات پائی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ لوگ سرطان کی وجہ بننے والے 76 کیمیکلز کو اپنی خوراک کے ساتھ جسم میں شامل کررہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ 40 سال سے کم عمر کی خواتین میں بریسٹ کینسر کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس سے زائد عمر کی خواتین بھی اس مرض میں مبتلا ہیں اور لاکھوں خواتین اپنی جانوں کی بازی بھی ہار بیٹھی ہیں۔

مزیدخبریں