اسرار خان : مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب پارکنگ میں کھڑی ایمبولنس وین میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ کی زد میں آ کر تین افراد بھی جھلس کر متاثر ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب پارکنگ میں کھڑی ایمبولینس وین میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے قریب کھڑی تین موٹر سائیکلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ کی زد میں آ کر تین افراد بھی جھلس گئے جن میں 35 سالہ سردار، 27 سالہ شہباز اور 13 سالہ اسلم شامل ہیں ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تینوں متاثرین کو فوری طبی امداد کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
مسلم ٹاؤن ؛ ایمبولنس وین میں آگ بھڑک اٹھی ، تین افراد جھلس کر متاثر
3 Oct, 2023 | 08:14 PM