عظمت مجید : شیخ زاید ہسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے اوپی ڈی مکمل بند کرکے مسلسل آٹھویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔مظاہرین کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زاید کے نمائندگان کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔فوری ڈاکٹر نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تنخواہیں جاری کی جائیں جبکہ 2023 کے وفاقی حکومت کے بجٹ کے مطابق تنخواہوں میں 30 فیصد تک فوری اضافہ کیا جائے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں جان بچانے والے تمام ادویات فراہم کی جائیں ۔ان کا کہنا تھا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔