ویب ڈیسک: جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا۔
ترجمان جے پی ایم سی جہانگیر درانی کا کہنا ہے کہ جراحی کی جدید ترین فارم سے 34 سالہ مریض کے پتے میں پتھری کا آپریشن کیاگیا ہے۔ جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن سرانجام دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹک سرجری جراحی کی جدید ترین فارم ہے۔ جس کے تحت جنرل سرجری کی جاسکتی ہے، جبکہ یہ پیٹ(lower abdomen )کے آپریشن کے لیئے کافی آسان اور کم تکلیف دہ عمل ہے۔ جس سے مریض جلد صحت یاب ہوتا ہے۔