اسرار خان : مصطفیٰ آباد نہر میں 4 بچوں کی تلاش کا معاملہ ، اندھیرا ہونے پر ریسکیو سرچ آپریشن کل صبح تک ملتوی کر دیا گیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق بدھ کی صبح سورج نکلتے ساتھ ہی ریسکیو سرچ آپریشن شروع کر دیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں مصطفیٰ آباد نہر کے کنارے ریسکیو ایمرجنسی کیمپ بنایا گیا ہے۔ جہاں ریسکیو کا عملہ رات بھر موجود رہے گا ۔ 4 بچوں کو دو روز قبل ان کے سفاک باپ نے نہر میں دھکا دیا تھا ۔ ڈوبنے والے بچوں میں 12 سالہ غلام صابر، 9 سالہ سمعیہ، 5 سالہ نبیہہ اور 2 سالہ عائشہ شامل ہیں ۔ دوسری جانب کاہنہ پولیس نے ملزم عظیم کو گرفتار کر لیا، جس سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔