فرزانہ صدیق: اسلام آباد میں تھانہ سنبل کے علاقہ میں جنونی شخص نے گیارہ ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ کر مار ڈالا۔
ایف آر کے متن کے مطابق شہباز اپنے گیارہ ماہ کے بچہ کے ہمراہ دکان سے دودھ لینے جارہا تھا، راستے میں جنونی شخص جاوید ہاتھ میں پتھر اٹھائے کھڑا تھا۔ جاوید نے شہباز کو پتھر مارنے کی کوشش کی جس پر شہباز نے اسے دکھا دیا۔
شہباز نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ جاوید نے میرا بچہ چھین لیا ،تین دفعہ زمین پر پٹخ دیا،جس سے میرا بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کو پمز لے کر گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ میرے بچے عمر کو جان بوجھ کر زمین پر تین دفعہ پٹخ کر مارا گیا۔
پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر لیا۔
شہباز اپنے گیارہ ماہ کے بچے کی تدفین کے لیے اپنی آبائی علاقے پنڈی بھٹیاں روانہ ہو گیا۔