سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری 

3 Oct, 2023 | 06:52 PM

عیسیٰ ترین:  نیب کورٹ نےکارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے سابق وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی اور سابق ڈائریکٹر ایڈمن کیوڈی اے دلشاد خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت ون کے جج محمد جمشید نے جاری کیئے۔ نیب کی پیروی پرواسیکیوٹر ضمیر چھلگری ایڈووکیٹ نے کی۔ 

واضح رہے کہ ڈاکٹر حامد خان اور دلشاد خان کے خلاف نیب نے کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزام میں احتساب عدالت میں ریفرینس دائر کیا تھا۔ دونوں کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں عدم پیشی پر جاری کیئے گئے۔ 

واضح رہے کہ ریفرینس کی آئندہ سماعت 16اکتوبر کو ہوگی ۔  

مزیدخبریں