سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ، مزید کمی متوقع

3 Oct, 2023 | 06:49 PM

سٹی 42: ملتان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بری کمی ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ملتان میں  24 گھنٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی ۔  24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے ہوگئی۔  22 قیراط سونا 1 لاکھ 83 ہزار 833 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا۔ملتان: 24 قیراط سونا 17 ہزار 100 روپے فی گرام ہو گیا ۔ملتان: 22 قیراط سونا 15 ہزار 700 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے ۔ 

مزیدخبریں