ہندوستان کا رہائشی پچپن سال بعد اپنے ننہال پاکستان پہنچ گیا

3 Oct, 2023 | 06:18 PM

This browser does not support the video element.

آغامحسن رضا: گرداس پور ہندوستان کا رہائشی پچپن سال بعد اپنے ننیال پاکستان مریدکے پہنچ گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عزیز و اقارب نے رو رو کر، ہار پہنا کر نواسے کا واہگہ بارڈر پر استقبال کیا۔ مریدکے پہنچنے پر استاد دین کا والہانہ ڈھول کی تال پر بھنگڑے ڈال کر استقبال کیا گیا۔ 
انڈین نوجوان استاد دین نے کہا کہ میں انڈیا سرکار اور پاکستان سرکار کا دینوات کرتا ہوں۔ جنگ کی بدولت آج میں 55 سال بعد اپنوں سے مل سکا۔  14 اگست اور 15 اگست کو پاکستانی اور ہندوستانی آزادی کی خوشی مناتے ہیں جبکہ میری ماں اور ہم یہ دن رو روکر گزارتے ہیں اپنوں کی یاد میں۔ میری والدہ کی 95 سال سے ایک ہی حسرت ہے کہ وہ اپنے بھائیوں سے ملے۔  پاکستان ایک خوبصورت اچھا ملک ہے پاکستان آکر بڑی محبت ملی۔ 

اپنے نواسے کے ہمراہ اہل خاندان نے پاک آرمی زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔

مزیدخبریں