ڈالر کی تنزلی جاری؛ مزید سستا ہو گیا، روپے کی قدر بحال ہونے لگی

3 Oct, 2023 | 04:56 PM

سٹی 42 : اوپن مارکیٹ کے ساتھ ساتھ  انٹر بینک میں بھی ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔ 
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستاہوکر 286 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستاہوکر 303 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3 روپے کمی سے 351 روپے کا ہوگیا۔امارتی درہم 70 پیسے اضافے سے 79.50 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 50 پیسے کمی سے 75.70 روپے تک گرگیا۔ 

اسٹیٹ بینک   کے مطابق انٹر بینک میں بھی  امریکی ڈالر 1 روپے 4 پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 286  روپے سے بھی نیچے آگیا  ۔انٹر بینک میں ڈالر 286.76  روپے سے گر 285.72 روپے  پر بند ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 21.38 روپے سستا ہوچکا ہے ۔ ماہرین کا کہنما ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی، ڈالر سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوجائے گی۔

مزیدخبریں