سعود بٹ : سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا مسئلہ دو ماہ بعد بھی حل نہ ہو سکا۔سوشل سکیورٹی ہسپتالوں نے ادویات کی قلت کی تفصیلات ہیڈ کوارٹرز کو ارسال کردیں۔
سوشل سکیورٹی پرچیز سیل میں افسران کی مسلسل ہٹ دھرمی سے ادویات کا مسئلہ پیدا ہوا۔ذرائع کے مطابق ادویات کی قلت کا مسئلہ مئی اور اگست کا ٹینڈر بڑی طرح سے فیل ہونے کے باعث کھڑا ہوا۔سوشل سکیورٹی میں 850 سے زائد اقسام کی ادویات درکار ہیں۔ذرائع کے مطابق پرچیز سیل کی نا اہلی کی وجہ سے اگست کے ٹینڈر میں صرف 4 فیصد کمپنیوں نے دلچسپی دکھائی۔ادویات کی قلت برقرار رہنے سے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مریضوں میں تشویش کی لہر برقرار ہے۔