ایپکس کمیٹی اجلاس، غیرقانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

3 Oct, 2023 | 04:40 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک:  قومی ایپکس کمیٹی اجلاس میں پاکستان میں غیرقانونی مقیم  تمام غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔

  نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر  اور دیگر قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیرملکیوں بارے اہم فیصلہ کیا گیاہے، اجلاس میں پاکستان میں غیرقانونی مقیم تمام غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی غیرملکیوں کو ملک سے نکل جانے کیلئے حتمی ڈیڈلائن دیئے جانے کا امکان ہے،غیرقانونی غیرملکی ڈیڈلائن تک اثاثے فروخت کرنے، اپنے  وطن جانے کے پابند ہونگے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن ختم ہونے پر غیرملکیوں کو ملک بدر، جائیدادیں قرق کردی جائیں گی،پاکستان میں صرف رجسٹرڈ افغان مہاجرین سکونت کے اہل ہوں گے،باقاعدہ قانونی ویزا کے حامل افغان شہری بھی پاکستان کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔

مزیدخبریں