شاہین عطیق :بیٹی کے جہیز کیلئے دو پیٹیاں، دو ٹرنک اور سٹیل کی چیزیں تیار کرکے نہ دینے کامعاملہ،شہری نے الرحمان الیکٹرونکس شاپ کیخلاف ہرجانے کادعویٰ دائر کردیا،عدالت نے شاپ کے مالک کو10 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صارف عدالت میں چونگی امرسدھو کے محمد اسلم ڈوگر نے شاپ کے مالک کیخلاف وعدہ خلافی کرنے پر دس لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی کی شادی تھی، جس کیلئے دو عدد پیٹیاں ،دو عدد ٹرنک اور دیگر سٹیل کا سامان تیار کرنےکا آرڈر دیا ۔پانچ ہزار ایڈوانس دیئے۔ لیکن سامان تیار کرکے نہیں دیاگیا۔ جس سے بیٹی کا سامان سسرال پہنچانے میں سخت پریشانی ہوئی۔ عدالت نے دعوے پر شاپ کے مالک کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔