ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ادارہ صحت آشوب چشم وباء کی تشخیص کر لی

قومی ادارہ صحت آشوب چشم وباء کی تشخیص کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کفایت علی: قومی ادارہ صحت آشوب چشم وباء کی تشخیص کر لی. 

قومی ادارہ صحت کے مطابق حالیہ وباء کاکسیکی وائرس A24 کی وجہ سے ہوئی۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ قومی ادارہ صحت ایک سائنسی اور ٹیکنیکل ادارہ ہے۔ قومی ادارہ صحت وبائی امراض کی تشخیص اور نگرانی کا کام کرتا ہے۔ مختلف ممالک میں اس وائرس کی وجہ سے درمیانے درجے کا آؤٹ بریک ہوتا رہتا ہے۔ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ندیم جان کا کہنا ہے کہ آشوب چشم سے بچاؤ کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔