ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت کا عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ آج ہی درج کرنے کا حکم

عدالت کا عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ آج ہی درج کرنے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو آج ہی پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی جس دوران بیرسٹر علی طاہر نے بتایا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔وکیل کے بتانے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے پوچھاکہ عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟

عدالت نے کہا کہ پولیس آج ہی عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرے، مقدمہ درج ہوگا تو تحقیقات ہوں گی اور سب سامنے آجائے گا۔عدالت نے  پولیس کو مقدمہ درج کرکے 18 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا  اور سیکرٹری داخلہ سندھ سے بھی 18 اکتوبر کو تحریری جواب طلب کرلیا۔

Ansa Awais

Content Writer