ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، مینارِ پاکستان پر استقبال اور خطاب ہو گا‘

’نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، مینارِ پاکستان پر استقبال اور خطاب ہو گا‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے معاملات طےپانے کاتاثر بےبنیاد ہے،پوری قوم نوازشریف کی وطن واپسی کی منتظر ہے،نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں، مینارِ پاکستان پر استقبال اور خطاب ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نےکہا کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے، ہم نے کسی پر مقدمہ نہیں بنایا، کوئی جیل میں ہے تو اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہے، 9 مئی کو سازش کے تحت پاکستان کے دفاع پر حملہ کیا گیا، رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اگر یہ لوگ 9 مئی کو کامیاب ہو جاتے تو تباہ کُن اثرات ہوتے، معاشی طور پر اس وقت ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔

  رانا ثنا اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ  پورے ملک سے کارکن میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہورپہنچیں گے،فتنے ،فساد کا تجربہ نہ کیا جاتا توآج سی پیک مکمل ہوچکا ہوتا،انتقامی سوچ نے ملک کو دلدل میں دھکیلا ہے،ہم بھی سب کو پکڑنے میں لگ جائیں گےتوملک ترقی نہیں کریگا۔

Ansa Awais

Content Writer