چینی کی قیمت میں بڑی کمی

3 Oct, 2023 | 12:04 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک)ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیوں کام کر گئیں، فیصل آباد میں چینی کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

 فیصل آباد میں ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 150 روپے میں فروخت ہونے لگی، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ آگر اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مزید کارروائی  جاری رہے تو چینی کا ریٹ  100 سے بھی نیچے آجائے۔

  ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسمگلنگ پر قابو پالیا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے۔

مزیدخبریں