ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائس ایڈمرل نوید اشرف کوپاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیاگیا

وائس ایڈمرل نوید اشرف کوپاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیاگیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر ہو گئے۔

 پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف کو 7 اکتوبر 2023ء کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی ،تبدیلیٔ کمانڈ کی تقریب 7 اکتوبر 2023ء کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی، وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف اہم کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،وائس ایڈمرل نوید اشرف کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔