سٹی 42:روپے میں جان آ گئی،ڈالر کی قیمت میں مسلسل تین ہفتوں تک کمی کے بعد روپے کی قدر بحال ہو گئی۔
آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے ایک پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 75 پیسے ہو گئی،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 162 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 789 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔