(فاران یامین )صدر ڈویژن پولیس کا غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، اسلحہ کی نمائش کرنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا, گرفتار ملزم کی شناخت نوید احمد کے نام سے ہوئی .
پولیس کی جانب سے بتایا گیاہے کہ سندر تھانہ نے ناجائز اسلحہ اور اس کی نمائش پر کریک ڈاون کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی رائفل میگزین اور گولیاں برآمدہوئیں،ملزم پابندی کے باوجود اسلحہ لیکر گھوم رہا تھا۔ پولیس نے دھر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے، اے ایس پی سدرہ خان کہتی ہیں غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنیوالوں کو فوری گرفتار کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ, ایک ملزم گرفتار
3 Oct, 2023 | 10:03 AM