عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

3 Oct, 2023 | 02:27 AM

سٹی42: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 3 ہفتے کی کم سطح تک گرگئیں۔ 
مصدقہ اطلاعات کے مطابق امریکی خام تیل 2 ڈالر 20 سینٹس فی بیرل سستا ہوگیا  ہے۔ امریکی خام تیل  قیمت میں 2.42 فیصد کمی سے 88.59 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔

 برینٹ آئل کی قیمت میں 1 ڈالر 73 سینٹس فی بیرل کمی ہوگئی .  برینٹ آئل 1.88 فیصد کمی سے 90.47 ڈالر فی بیرل تک گرگیا .

عالمی مارکیٹ میں سونا بھی 20 ڈالر تک سستا ہوگیا ۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 1.04 فیصد کمی سے 1846 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔

ڈالر کی قدر میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی۔ خام تیل کی سپلائی بڑھنے اور بلند شرح سود کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی کے خدشات ہیں۔

مزیدخبریں