(حافظ شہباز علی) پاکستان جونئیر لیگ کے میچز کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔
پی سی بی نے پاکستان جونئیر لیگ کے میچز کے اوقات کار تبدیل کردئیے اب میچز رات آٹھ بجے کی بجائے شام چھ بجے شروع ہو ں گے ،ڈبل ہیڈرز میں پہلا میچ دوپہر ڈیڑھ بجے اور دوسرا میچ شام چھ بجے شروع ہو گا ۔
میچز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مقصد نوجوانوں کو لیگ کی جانب راغب کرنا ہے ، پی سی بی دوپہر کے میچز کے لئے زیادہ سے زیادہ سکولوں کالجوں کے بچوں کو اسٹیڈیم لانے کے لیے حکمت عملی بنارہا ہے۔