اساتذہ کی دھمکی، حکومت کیلئے نئی پریشانی کھڑی

3 Oct, 2022 | 06:59 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کےوزیراعلیٰ کیساتھ مذاکرات کامیاب، اساتذہ نےدھمکی دی کہ 12 اکتوبر تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو پھر احتجاج کے لئے سڑکوں پر ہوں گے۔
 پنجاب بھر کے سکولوں میں گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی کا معاملہ، ایجوکیٹرز کے مستقلی کے لئے وزیراعلی پنجاب سے مذاکرات جاری ہیں۔ ایجوکیٹرز نے مذاکرات کے پیش نظر 4 اکتوبر کو سول سیکرٹریٹ کے باہر ہو نےوالا احتجاج ملتوی کر دیا۔ پنجاب بھر کے اساتذہ نے اپنا احتجاج 12 اکتوبر تک ملتوی کیا ہے۔

ایجوکیٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو12 اکتوبر کے بعد دوبارہ احتجاج کی کال دیں گے۔ ان کا کہنا کہ تمام ایجوکیٹرز کو بغیر پی پی ایس کے امتحان کے مستقل کیے جانے کی شرط پر قائم ہیں۔

مزیدخبریں