ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی آئی سی حکومت پنجاب اور  محکمہ صحت کی نااہلی کی نذر 

 پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، محکمہ صحت ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)وزیر اعلی پنجاب صرف اپنے ہی نام پر منسوب دل کہ ہسپتال ہر مہربان، شہر کا اکلوتا دل کا ہسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کی نااہلی کی نذر،ہسپتال میں پہلے ہی ڈاکٹرز کی قلت جبکہ قلت پوری کرنے کی بجائے ہسپتال میں موجودہ ڈاکٹرز ہی بھرتی نہ کیے جاسکے۔
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز کے لیے ٹوٹل 607 سیٹوں پر 244 ریگولر افراد ہی تعینات کیے جاسکے، 83 کو ایڈہاک ،7 دیگر اور 2 کنٹریکٹ پر رکھے جبکہ ہسپتال کی 270 سیٹیں سالوں سال سے خالی اور 270 سیٹوں پر ابتک بھرتیاں نہ کیں جاسکیں،شہر کا سب سے بڑا دل کا ہسپتال میں ایک بھی ایسوسی ایٹ پروفیسر تعینات نہیں جبکہ پی  آئی  سی میں صرف چار ایسوسی ایٹ کی سیٹیں مختص اس پر بھی سالوں سے کوئی تعیناتی نہ ہوسکی۔

اس کے علاوہ پرنسپل میڈیکل آفیسر کی بھی 11 میں سے نو سیٹیں خالی اس پر بھی سالوں سے تعیناتی نہ ہوسکی،،آئی پی ایم او کی 20 سیٹوں پر 12 سیٹیں خالی،ڈپٹی چیف نرسنگ سپریٹنڈنٹ کی صرف ایک سیٹ وہ بھی خالی،ڈائریکٹر ایمرجنسی اے ایم ایس کی اہم دو سیٹیں مختص اور دونوں پر اب تک تعیناتی نہ ہوسکی۔

ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ایمرجنسی کی نو سیٹوں پر بھی ابتک کوئی بھرتی نہ ہوسکی،،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کی چھ سیٹیں بھی خالی،سئنیر رجسٹرار کارڈیالوجی کی 14 سیٹوں ہر تین سیٹیں ،سئنیر رجسٹرار کارڈیالوجی ایمرجنسی کی 32 سیٹوں پر 7 سیٹیں، سئنیر رجسٹرار کارڈیک سرجری کی تین سیٹیں اور تینوں ابتک خالی ہیں۔

میڈیکل آفیسر/وومن میڈیکل آفیسر کی 61 سیٹوں پر 26 سیٹیں ابتک خالی،،میڈیکل افیسر/وومن میڈیکل آفیسر ایمرجنسی کی 40 سیٹوں پر 18 سیٹیں ابتک خالی،،میڈیکل افیسر ایمرجنسی کی 73 سیٹوں پر 9 سیٹیں ابتک خالی اور ہیڈ نرس کی 83 سیٹوں پر 10 خالی ہیں۔