(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 228 روپے سے بھی نیچے آگیا ۔
تفصیلات کےمطابق روپیہ تگڑا اور ڈالر سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 16 پیسے سستا ہوگیا، 6 روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 12 روپے 36 پیسے سستا ہوچکا ہے، ماہرین کا کہناتھا کہ ڈالر 12.65 روپے سستا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 1550 ارب روپے کمی ہوگئی ہے ، ڈالر مسلسل سستا ہونے سے مہنگائی کی بڑھتی رفتار میں بھی کمی ہوگی,گزشتہ کاروبار کےاختتام پرڈالر228روپے45پیسےپربندہواتھا.