(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا کیس ختم ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اہم ٹویٹ کیا۔
تفصیلات کےمطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے توہین عدالت کیس کے خارج ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت تو پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، مریم نواز نے ٹویٹ کرتے لکھا کہ'توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔
توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔ https://t.co/nVimAUvaaw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 3, 2022
دریں اثنا اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کی ،بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، میاں گل حسن اورنگزیب، طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار شامل تھے،عمران خا ن کےخلاف شوکاز نوٹس خارج کردیا گیا۔
توہین عدالت کیس میں عمران خان کا بیان حلفی منظور کرلیا گیا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسارکیا کہ عمران خان ڈسٹرکٹ کورٹ بھی گئے، عمران خان کے کنڈکٹ کو دیکھتے ہوئے عدالت شوکاز نوٹس خارج کرتی ہے۔