ویب ڈیسک: ارب پتی ایلون مسک نے اپنی ٹیسلا الیکٹرک کار کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ کا جدید ترین نمونہ پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپٹیمس سلیکون ویلی کے ایک پروگرام میں ہیومنائیڈ روبوٹ کا جدید ترین نمونہ اسٹیج پر نمودار ہوا، جہاں اس نے سامعین کو ہاتھ لہرایا اور اپنے گھٹنے اٹھائے۔جس کے بعد سی ای او نے بتایا کہ روبوٹ پر کام جاری ہے اور چند سالوں میں عوام کو فروخت کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے انجینئرز کا مزید کہنا تھا کہ روبوٹس کا تجربہ فیکٹریوں میں کام کرنے والی ملازمتوں سے کیا جائے گا۔لوگوں کو نمونے کی ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں وہ سادہ کام انجام دیتاہے، جیسے پودوں کو پانی دینا، ڈبوں کو اٹھانا اور دھات کی سلاخیں اٹھانا۔
ایلون مسک کا کہنا تھا کہ روبوٹس کو اجتماعی طور پر تیار کیا جائے گا، جس کی لاگت $20,000 (£17,900) سے کم ہوگی اور یہ تین سے پانچ سال میں دستیاب ہوں گے۔