(ویب ڈیسک)وفاقی پولیس میں ٹرانس جینڈرزبھی بطور اہلکار خدمات سرانجام دیں گے، درخواستیں طلب کرلی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد پولیس میں 1668اہلکاروں کی بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا گیا،اشتہار میں ٹرانس جینڈرز سے اہلیت کی بنیاد پر درخواستیں طلب کی گئیں،ٹرانس جینڈرزسے قومی شناختی کارڈ پر لکھی جنس کے مطابق درخواستیں طلب کی گئیں۔
پولیس ترجمان کا کہناتھا کہ ٹرانسجینڈر ایکٹ کی دفعات کے مطابق امیدوارخود سے حاصل شدہ صنفی شناخت کا اطلاق بھی کر سکتا ہے،ٹرانسجینڈر امیدواروں کی بھرتی جنرل میرٹ پر کی جائے گی،جنرل میرٹ امیدوار کے لئے میٹرک پاس سرٹیفکیٹ ہولڈر،تمام ٹیسٹس پاس کرنا لازم ہے۔