ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سارا قتل کیس، شاہنواز امیر کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

Sarah Ameer Murder Case
کیپشن: Sarah Ameer Murder Case
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سارا انعام قتل کیس میں شاہنواز امیر کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سارا انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے سارا انعام کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔ سارا انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم کی جانب سے راؤ عبد الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جب کہ ثمینہ شاہ اپنے وکیل ارسل امجد ہاشمی کی ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

وکیل راؤ عبد الرحیم نے عدالت میں کہا کہ سارا انعام کی فیملی کی طرف سے کہا گیا کہ کسی بے گناہ کو اس کیس میں ملوث نہیں کرنا چاہتے، اس لیے ان کو مزید وقت دیا جائے، یہ اپنے دفاع میں جو لانا چاہتے ہیں لے آئیں، میں نے بھی اس حوالے سے کچھ شواہد دیکھنے ہیں۔سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سارا انعام کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔