پنجاب حکومت کا بڑافیصلہ سامنے آگیا

3 Oct, 2022 | 09:24 AM

ویب ڈیسک:  پنجاب حکومت نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ایوان وزیراعلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بلاتفریق کارروائی کریں گے۔میاں اسلم اقبال نے کہا علیم خان کئی روز سے میری کردار کشی کر رہے ہیں، لوگ مجھے 25 سال سے جانتے ہیں، مجھے ایسے ہی ووٹ نہیں ملے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ 30 سال سے لاہور اور صوبے میں قبضہ مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں، قبضہ مافیا کی گردن اتنی موٹی ہوگئی ہےکہ قانون کے پھندے چھوٹے پڑ گئے ہیں، قبضہ مافیا جب چاہے جہاں چاہے جس کو چاہے خرید سکتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے علیم خان اور شعیب صدیقی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان غیر ملکی ایجنٹ، جھوٹا، سازشی، غدار، احسان فراموش اور کم ظرف شخص ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو صرف علیم خان کے پیسوں سے پیار تھا، علیم خان نے غیر ملکی ایجنٹ عمران خان پر احسان کیے لیکن تاریخ عمران خان کی احسان فراموشی سے بھری پڑی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنا، الزام لگانا، انتقامی کارروائیاں، بدزبانی اور بدکلامی عمران خان کی تاریخ ہے، یہ شخص ہر احسان کرنے والے پر وار کرتا ہے اور اپنے محسنوں کے جنازے پر بھی جانا پسند نہیں کرتا۔

مزیدخبریں