ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آڈیو لیکس سے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم بے نقاب ہوگئے ہیں ،سراج الحق

آڈیو لیکس سے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم بے نقاب ہوگئے ہیں ،سراج الحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم ہاؤس کی حفاظت نہیں ہوسکتی تو قومی رازوں کی حفاظت کیسے ہوگی؟

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پر علی بابا اور چالیس چوروں کا قبضہ ہے، آڈیو لیکس سے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم بے نقاب ہوگئے ہیں۔منصورہ لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا لیڈرشپ کےفقدان سے ملک ترقی نہیں کرسکا، پاکستان دلدل میں پھنس چکا ہے، ترقی کیلئے تمام چیزیں ہمارے پاس ہیں لیکن لیڈرشپ کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا عدالتی نظام ہے کہ جو زیرو ہے وہ ہیرو بن جاتا ہے اور ہیرو، زیرو بن جاتا ہے؟ سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم ہاؤس کی حفاظت نہیں ہوسکتی تو قومی رازوں کی حفاظت کیسے ہوگی،

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ سوسائٹی کوتباہ کرنے کیلئے لایا گیا ہے اس ایکٹ میں ہماری ترامیم حکومت کا باپ بھی منظور کرے گا۔

Ansa Awais

Content Writer