ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر کی سڑکیں اور فٹ پاتھ نشئیوں کی آماجگاہ ،عوام کا کاررو ئی کا مطالبہ

Addicted people
کیپشن: Addicted
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لاہور میں منشیات کا بڑھتا رجحان سنگین شکل اختیار کر گیا ، شہر کی سڑکیں اور فٹ پاتھ نشئیوں کی آماجگاہ بننے لگے۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور میں منشیات کا بڑھتا رجحان سنگین شکل اختیار کر گیا، لاہور کے کئی مقامات نشئیوں کی زد میں ہیں جن میں کاہنہ، فیروز پور روڈ، داتا دربار بھاٹی گیٹ، لال پل فتح گڑھ، مغلپورہ، دھرم پورہ، مسلم ٹاؤن موڑ، ایف سی کالج انڈر پاس، چوبرجی، لاری اڈا،لکشمی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ اور شاہدرہ شامل ہیں۔

نشئیوں سے خوف زدہ راہگیروں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے میں بے بس دکھائی دیتا ہے اورپولیس ملازمین مک مکا کرنے میں مصروف ہیں ۔شہریوں نے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔