سٹی 42پر خبر چلنے پر شیخ زید ہسپتال انتظامیہ متحرک، پپو سائیں ہسپتال داخل

3 Oct, 2021 | 09:04 PM

Imran Fayyaz

(عظمت اعوان)سٹی 42پر خبر چلنے کے بعد شیخ زید ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آ گئی،صوفی ڈھول پلیئر پپو سائیں کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل صوفی ڈھول پلیئر پپو سائیں کو طبیعت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ہسپتال میں بیڈ نہ ہونے کی وجہ  مجبورا  پپو سائیں گاڑی میں ہی بیٹھے بیڈ خالی ہونے کا انتظار کرتے رہے۔ اس دوران ، پپو سائیں کے بیٹوں نے حکومت سے اپیل کی کہ والد کو جلد ہسپتال داخل کیا جائےتاکہ ان کا علاج کیا جا سکے۔

 پپو  سائیں کے بیٹے نے سٹی42 سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ان کے والد ملک کا سرمایہ ہیں انہیں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے لیکن افسوس  وہ آدھے گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک گاڑی میں بیٹھے بیڈ خالی ہونے کا انتظار کرتے رہے جس کے بعد   سٹی 42پر خبر  چلنے پر   شیخ زید ہسپتال انتظامیہ متحرک ہوئی اور پپو   سائیں کو ہسپتال میں داخلہ ملا۔

مزیدخبریں